سکیورٹی اہلکاروں کے سامنے سبز ویگو ڈالے میں صنم جاوید اغوا، پشاور میں درج ایف آئی آر کا متن
تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو پشاور میں سبز رنگ کے ویگو ڈالے میں اغوا کرنے کی ایف آئی آر تھانہ شرقی میں درج کی گئی ہے۔
پیر کو رات گئے درج کی گئی ایف آئی آر صنم جاوید کی وکیل دوست کی مدعیت میں درج کی گئی۔
وقوعے کا وقت رات ساڑھے دس بجے بتایا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کے ریڈ زون میں وزیراعلی ہاؤس سے چند میٹر کے فاصلے پر سول آفیسر مس کے سامنے سے نامعلوم افراد زبردستی گاڑی سے نکال کر لے گئے
جہاں سے اغوا کیا گیا ہے وہاں چیک پوسٹ اور شرقی پولیس سٹیشن بھی ہے۔
مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ اُن کی گاڑی کینٹ کی طرف مُڑی تو سول آفیسرز میس کے قریب سکیورٹی اہلکاروں کے سامنے اغوا کی یہ واردات کی گئی اور وہ دیکھتے رہے۔

