عالمی خبریں

انڈیا اور افغانستان کے سفارتی تعلقات اَپگریڈ، کابل میں انڈین مشن اب سفارتخانہ قرار

اکتوبر 10, 2025

انڈیا اور افغانستان کے سفارتی تعلقات اَپگریڈ، کابل میں انڈین مشن اب سفارتخانہ قرار

انڈیا نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو اپ گریڈ کیا ہے۔

اس بات کا اعلان انڈین وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے نئی دہلی کے دورے پر آئے ہوئے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آج کابل میں انڈیا کے تکنیکی مشن کو انڈین سفارت خانے کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کردہ انڈین وزیر خارجہ جے شنکر کے خطاب کے متن کے مطابق دونوں ملکوں میں تعاون فروغ پائے گا۔

پاکستان نے مئی میں طالبان کے زیر اقتدار افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو اپ گریڈ کیا تھا۔

انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان وزیر خارجہ انڈیا میں مزید چار دن قیام کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے