عالمی خبریں

’خوفناک‘ واقعے پر ’گہری تشویش‘، لندن میں چاقو سے حملے میں 9 زخمی

نومبر 2, 2025

’خوفناک‘ واقعے پر ’گہری تشویش‘، لندن میں چاقو سے حملے میں 9 زخمی

برطانیہ کے شہر کیمبرج کے قریب ٹرین میں چاقو کے حملے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سنیچر کی رات کو ہونے والے حملے میں نو افراد کو جان لیوا زخم آئے ہیں جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ’خوفناک‘ واقعے پر ’گہری تشویش‘ کا اظہار کرتے ہوئے ایمرجنسی سروسز کا بروقت ردعمل پر شکریہ ادا کیا ہے۔

پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہنٹنگڈن جانے والی ٹرین پر متعدد افراد پر چاقو سے وار کیے گئے ہیں جبکہ دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

وزیراعظم کیئر سٹارمر نے مقامی افراد کو پولیس کی ہدایات پر عمل کرنے کو کہا ہے۔
کیمبرج شائر پولیس نے کئی افراد کو ہسپتال لے کر جانے کی تصدیق کی ہے۔

واقعے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے ایک شخص کو ہاتھ میں بڑی چھری پکڑے ہوئے دیکھا جبکہ ’ہر طرف خون تھا‘ اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے باتھ روم میں چھپے ہوئے تھے۔

لندن نارتھ ایسٹرن ریلوے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس کے تحت چلنے والی تمام ریلوے لائنز کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ ایمرجنسی سروسز ہنٹنگڈن سٹیشن پر پیش آنے والے واقعے سے نمٹ رہی ہیں۔

برطانیہ اور سکاٹ لینڈ کے درمیان چلنے والی لنڈن نارتھ ایسٹرن ریلوے نے مسافروں کو سفر میں ممکنہ خلل کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے