افغانستان کا پاکستان پر بمباری کا الزام، عام شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے صوبہ خوست میں ایک گھر پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 10 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستان نے تاحال اس الزام پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
پاکستان حالیہ دنوں میں ملک میں ہونے والے شدت پسند حملوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کرتا آیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان کے شہر پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر تین خودکش حملہ آوروں کی کارروائی میں تین اہلکار مارے گئے تھے۔
پاکستانی حکام کہتے آئے ہیں کہ اگر ملک کے اندر حملہ ہوگا تو بدلہ افغانستان میں لیا جائے گا۔
رات ایک ٹی وی ٹاک شو میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا تھا کہ پشاور میں حملہ آور افغانستان سے آئے تھے۔
دوسری جانب سے افغان طالبان میں موجود بعض عناصر نے اسلام آباد تک میں کارروائی کی دھمکی دی تھی جس کے بعد خودکش حملے ہوئے۔

