یوٹیوبر رجب بٹ اور اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش
یوٹیوبر رجب بٹ اور اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو کر 10 دن کی راہداری ضمانت حاصل کر لی ہے۔
بدھ کو جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں بھی مقدمہ ہے، 15 روز کی راہداری ضمانت دی جائے۔
جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ دس دن کی راہداری ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کر لیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں درخواست گزاروں کو 10 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔
بیرون ملک میں موجود دونوں درخواست گزاروں کے خلاف گیملنگ ایپ، سائبر کرائم سمیت دیگر کیسز زیرِالتوا ہیں۔
معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے پاکستان واپس آنے سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر کو اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے احکامات جاری کیے تھے۔
دونوں ملزمان کے خلاف سائبر کرائم سمیت دیگر متعدد مقدمات درج ہیں۔

