پاکستان

فوج غزہ بھیجنے کے لیے صدر ٹرمپ کا پاکستان پر دباؤ، فیلڈ مارشل واشنگٹن جائیں گے: روئٹرز

دسمبر 17, 2025

فوج غزہ بھیجنے کے لیے صدر ٹرمپ کا پاکستان پر دباؤ، فیلڈ مارشل واشنگٹن جائیں گے: روئٹرز

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر دباؤ ہے کہ وہ غزہ میں انٹرنیشنل فورس کے لیے فوجی دستے فراہم کرے۔

بدھ کو روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر آئندہ ہفتوں میں امریکہ کا دورہ کریں گے اور امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں غزہ فورس میں شمولیت مرکزی نکتہ ہو گا۔ یہ ان کی گذشتہ چھ ماہ کے دوران امریکی صدر سے تیسری ملاقات ہو گی۔

‏جنوبی ایشیائی امور کے ماہر اورتجزیہ کار مائیکل کگلمین کے مطابق پاکستان کا عالمی استحکام فورس میں حصہ نہ لینا امریکی صدر ٹرمپ کو ناراض کر سکتا ہے۔

‏اسلامی دنیا میں پاکستان واحد ایٹمی ریاست ہے اور اس کی فوج انسداد دہشت گردی کا خاصا تجربہ رکھتی ہے۔

روئٹرز کے مطابق پاکستانی فوج کے لیے یہ ایک کڑا امتحان ہو گا کہ وہ ایک ایسے منصوبے کا حصہ بنے جو عوام میں غیرمقبول ہو۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے