پاکستان

ڈگری کیس کا فیصلہ، جسٹس طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

دسمبر 18, 2025

ڈگری کیس کا فیصلہ، جسٹس طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

قانون کی ڈگری میں بے ضابطگیوں کی بنیاد پر دائر کی گئی درخواست عدالت نے منظور کر لی۔

درخواست لاہور کے وکیل نے دائر کی تھی۔

جسٹس طارق جہانگیری کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے دلائل میں کہا تھا کہ !

‏ڈیڑھ سال سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ ڈگری جعلی ہے ڈگری فیک ہے ،
‏آج رجسٹرار کراچی یونیورسٹی نے یہاں تسلیم کیا کہ ایل ایل بی پارٹ ون ٹو تھری میں موجود تھے ،
‏رجسٹرار کراچی یونیورسٹی نے یہ کہا ہے ان کی ڈگری کے پراسس میں بے ضابطگی تھی ، بیرسٹر صلاح الدین
‏کراچی یونیورسٹی نے تسلیم کیا ڈگری جاری کی جس کو کینسل کیا ، بیرسٹر صلاح الدین
‏رجسٹرار کراچی یونیورسٹی نے تسلیم کیا یہ فیک ڈگری کا نہیں بلکہ بے ضابطگی پر کینسل کرنے کا کیس ہے ، بیرسٹر صلاح الدین
‏یہ ابھی طے ہونا ہے کراچی یونیورسٹی 40 سال بعد سچ کہہ رہی ہے یا نہیں ، بیرسٹر صلاح الدین
‏رجسٹرار کراچی یونیورسٹی نے سندھ ہائیکورٹ کے سامنے حکم امتناع پر اعتراض نہیں کیا ، بیرسٹر صلاح الدین
‏کراچی یونیورسٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرایا لیکن یہ چھپایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ڈیکلریشن معطل کر رکھا ہے ، بیرسٹر صلاح الدین
‏رجسٹرار کراچی یونیورسٹی کے حقائق چھپانے پر ان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ، بیرسٹر صلاح الدین
‏سندھ ہائیکورٹ نے کراچی یونیورسٹی کا ڈیکلریشن سمیت تمام کاروائی معطل کر رکھی ہے۔ بیرسٹر صلاح الدین
‏یہ عدالت اس صورت حال میں کیس کی کاروائی آگے نہیں بڑھا سکتی ، بیرسٹر صلاح الدین
‏کیا آپ نے ابھی جواب جمع نہیں کرایا ؟ چیف جسٹس کا بیرسٹر صلاح الدین سے استفسار
‏کل تین بجے ایچ ای سی کا ریکارڈ ہمیں ملا ہے ، بیرسٹر صلاح الدین
‏آپ نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرایا یہاں کیوں نہیں کرا رہے ، چیف جسٹس

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے