پاکستان کی قومی ایئرلائن 135 ارب روپے میں فروخت
پاکستان کی قومی ایئرلائن 135 ارب روپے میں فروخت کر دی گئی ہے-
عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو خرید لیا ہے۔
منگل کو اسلام آباد میں پی آئی اے کی لائیو نجکاری کے عمل میں عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے زیادہ 135 ارب روپے کی بولی لگائی جبکہ لکی کنسورشیم 134 ارب روپے کی بولی تک محدود رہا۔
پی آئی اے کی نجکاری کے دوسرے مرحلے میں عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے زیادہ 121 ارب روپے کی بولی لگائی۔ جبکہ لکی کنسورشیم نے 120 ارب 25 کروڑ روپے کی بولی لگائی اور 30 منٹ کا اضافی وقت بھی مانگا۔ تاہم بعد میں بھی عارف حبیب کنسورشیم ہی آگے رہا۔
پہلے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 101 ارب 50 کروڑ، ایئربلیو کنسورشیم نے 26 ارب 50 کروڑ جبکہ عارف حبیب کنسورشیم نے 115 ارب روپے کی بولی لگائی تھی۔

