شوبز متفرق خبریں

اجازت کے بغیر پنجاب پولیس کی وردی، اداکارہ صبا قمر پر مقدمہ؟

دسمبر 26, 2025

اجازت کے بغیر پنجاب پولیس کی وردی، اداکارہ صبا قمر پر مقدمہ؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

شوبز میگزین ’دیوا‘ کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں صبا قمر کے خلاف ایڈووکیٹ آفتاب باجوا کے توسط سے وسیم ظفر نے درخواست جمع کرائی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے سرکاری اجازت کے بغیر پولیس کی وردی زیب تن کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی بھی فرد کو اجازت کے بغیر پولیس کی وردی پہننے یا پولیس افسر کا بیج استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔

درخواست گزار کے مطابق صبا قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں ڈریسنگ روم میں ایس پی کی وردی پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

درخواست میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 171 (سرکاری ملازم کی وردی یا نشان دھوکہ دہی کے ارادے سے استعمال کرنا) اور دفعہ 419 (بھیس بدل کر دھوکہ دینے کی سزا، جس کی مدت سات سال قید، جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں) کے تحت کارروائی مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے