کھیل

چوتھا ٹیسٹ دو دن میں ختم، انگلش ٹیم کی آسٹریلیا میں 15 برس بعد جیت

دسمبر 27, 2025

چوتھا ٹیسٹ دو دن میں ختم، انگلش ٹیم کی آسٹریلیا میں 15 برس بعد جیت

بالآخرانگلینڈ نے آسٹریلیا میں 15 برس بعد ٹیسٹ میچ جیت ہی لیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے کے لیے پہلے دن ریکارڈ 93 ہزار سے زائد جبکہ دوسرے دن 92 ہزار شائقین کرکٹ آئے۔ تاہم صرف دو دنوں کے اندر میچ کا ختم ہو جانا ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کچھ زیادہ اچھی خبر نہیں۔

صرف چھ سیشنز کے دوران 36 وکٹیں گریں۔ پہلے روز ریکارڈ 20 وکٹیں گری تھیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اولی پوپ کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے جیکب بیتھل کی 40 رنز کی اننگز نے انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

بین ڈکٹ اور زیک کراولی نے 51 رنز کی شراکت داری کے ساتھ انگلینڈ کو ایک تیز آغاز فراہم کیا۔
ڈکٹ کی سکوپ شاٹ میں بیزبال والی کرکٹ کی جھلک نظر آئی۔

آسٹریلیوی کپتان سٹیو سمتھ نے پوسٹ میچ تقریب میں کہا کہ اگر آسٹریلیا نے 50 ، 60 رنز مزید بنائے ہوتے تو وہ یہ میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہوتے۔

انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے کہا کہ یہ یقینا ایک مشکل ٹور رہا ہے، لیکن آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ جیتنا سپیشل لمحہ ہے۔

پہلا اور دوسرا ٹیسٹ تین، تین دنوں کے کھیل میں آسٹریلوی ٹیم جیت گئی تھی.
تیسرے ٹیسٹ کا نتیجہ پانچویں روز آسٹریلیا کے حق میں نکلا تھا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے