سوات ایکسپرس وے پر مسافر وین کے حادثے میں چار ہلاک، 12 زخمی
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ سوات ایکسپرس وے پر ایک مسافر وین کے حادثے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی ریسکیو سروس کے مطابق سوات ایکسپریس پر چکدرہ انٹرچینج کے قریب مسافر ہائی ایس حادثے کا شکار ہوئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے گاڑی بےقابو ہو کر سڑک سے نیچے چلی گئی۔
مقامی ہسپتال نے تصدیق کی ہے کہ چار مسافر جان سے چلے گئے جبکہ 12 زخمی ہیں۔
موٹروے پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے امدادی کاروائیاں کیں۔
زخمیوں کے مطابق مسافر ہائی ایس صوابی سے سوات جا رہی تھی۔

