پاکستان

تیز رفتاری اور دُھند، سرگودھا میں گاڑی نہر میں گرنے سے 14 ہلاک

جنوری 17, 2026

تیز رفتاری اور دُھند، سرگودھا میں گاڑی نہر میں گرنے سے 14 ہلاک

سرگودھا میں مزدا گاڑی نہر میں گرنے 14 افراد ہلاک جبکہ 9 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122کے مطابق حادثہ سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے گلاپور بنگلہ کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو سروس کے حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مرنے والے 14 افراد میں مشری خان عمر 50 سال، حلیمہ بی بی عمر 65 سال، یاسین عمر 65 سال، سونیا بی بی عمر 35 سال، پٹھان بی بی عمر 36 سال، ہانیہ عمر 2 سال، ایمان فاطمہ عمر 19 سال، رانی بی بی عمر 31 سال، حاشر عمر 2 سال، وسیم عباس عمر 30 سال، حورین فاطمہ عمر 21 سال، انعم عمر 2 سال، حرم فاطمہ عمر 4 سال، اور پانچ سالہ ثقلین شامل ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں دو سالہ حسنین، ظہیر 38 سالہ, ممتاز 40 سال, کاشف 32 سال, ندیم 22 سال، شمیم بی بی 55, سال نادیہ بی بی 45 سال , پروین بی بی 22 سالہ شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی فیملی اسلام آباد سے فیصل آباد فوتگی پر جا رہی تھی کہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث حادثہ پیش آیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے