بائیکاٹ کے بعد میچ، ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا نے پاکستان کو ہرا دیا
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں انڈیا نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی ہے۔
اتوار کی رات کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے انڈیا کو کھیلنے کی دعوت دی تھی۔
انڈین ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز سکور کیے۔
پاکستان کے شاہین آفریدی مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے جنہوں نے دو اوورز میں 31 رنز کھائے۔
جواب میں پاکستان کی ٹیم صرف 114 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی۔
صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رنز بنائے، صائم ایوب چھ رنز اور کپتان سلمان آغا نے چار رنز سکور کیے۔
بابر اعظم نے سات گیندوں پر پانچ رنز بنائے۔
عثمان خان نے 44 رنز بنائے۔ انہوں نے 34 گیندیں کھیلیں۔

