پاکستان

لاہور میں میڈیکل کی طالبہ نے ہاسٹل کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

فروری 18, 2026

لاہور میں میڈیکل کی طالبہ نے ہاسٹل کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

لاہور کے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی چھت سے چھلانگ لگا کر طالبہ نے خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق طالبہ نے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی اور اُس کو امدادی ٹیموں نے تشویشناک میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیرتھی، طالبہ کےخودکشی کرنے کی کوشش کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ طالبہ کی شناخت 22 سالہ فریحہ کے نام سے ہوئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے