پاکستان

بڑی گاڑیوں کو دیکھ کر ٹریفک سگنل بند کرنے والے لاہور کے بھکاری گروہ کے چار کارندے گرفتار

اپریل 20, 2026

بڑی گاڑیوں کو دیکھ کر ٹریفک سگنل بند کرنے والے لاہور کے بھکاری گروہ کے چار کارندے گرفتار

لاہور شہر میں پولیس نے بھکاریوں کے ایک ایسے گروہ کو حراست میں‌ لیا ہے جو بڑی گاڑیوں‌ کو دیکھ کر ٹریفک سگنل بند کر دیتا تھا تاکہ بھیک مانگ سکیں-

سینیئر ٹریفک وارڈن محمد یاسین کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کے مطابق ٹریفک سگنل بند اور کھولنے والا یہ بھکاریوں‌ کا گروہ محمد علی چوک میں موجود تھا-

تھانہ ٹاؤن شپ میں‌ درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مدعی ٹریفک کنٹرول کھوکھر چوک کالج روڈ میں فرائض انجام دیتا ہے جس کو افسران بالا کی جانب سے گروپ میں ایک ویڈیو شیئر کر کے وقوعہ سے متعلق بتایا گیا-

مدعی پولیس وارڈن کے مطابق ویڈیو میں ایک شخص کو سگنل بند کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا-
سینیئر ٹریفک وارڈن محمد یاسین نے بتایا کہ وہ دیگر اہلکاروں کے ہمراہ محمد علی چوک پہنچے تو وہاں ایک پورا گینگ موجود تھا-

انہوں نے تھانے میں‌ مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا کہ دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کوشش کر کے چار افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں‌ کامیاب ہوئے-

پولیس وارڈن کے مطابق یہ افراد جن کی عمریں 20 سے 30 برس کے درمیان ہیں سرکاری املاک سے چھیڑ چھاڑ اور عوامی مقام پر گداگری کے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں-

ایف آئی آر کے مطابق ان میں ایک شخص ٹریفک سگنل بند کرتا تھا جبکہ دیگر تین پھول بیچنے کی آڑ میں‌ بھیک مانگتے تھے-

ویڈیو اور عینی شاہدین کے مطابق یہ افراد اس وقت ٹریفک کے بہاؤ میں‌ خلل ڈالتے جب کوئی بڑی گاڑی آتی-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے