پاکستان

تین معصوم بچوں‌ کے گلے سگی ماں نے کاٹے، لاہور پولیس کا دعویٰ

اپریل 23, 2026

تین معصوم بچوں‌ کے گلے سگی ماں نے کاٹے، لاہور پولیس کا دعویٰ

لاہور پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے علاقے اچھرہ میں تین معصوم بہن بھائیوں کے اندوہناک قتل کا معمہ اس نے حل کر لیا ہے، اور بچوں کی والدہ کو گلے کاٹنے کے الزام میں‌ حراست میں لیا ہے-

جمعرات کی دوپہر شہر میں تہرے قتل کی خبر سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب عبد الکریم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی-

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سے منسوب بیان میں‌ پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمہ بچوں کی حقیقی والدہ ہیں، اور گھریلو ناچاکی پر بچوں کے قتل کا انکشاف ہوا ہے-

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کے مطابق ملزمہ نے تیز دھار آلہ سے 5 سالہ مومنہ بتول، 4 سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ امہ حبیبہ کو بے دردی سے قتل کیا-

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے جائے وقوعہ کے دورے میں‌ تفتیش کو تیز کرنے کی ہدایت کی تھی-

پولیس حکام کے مطابق تفتیش اور آپریشنز ونگ کی مشترکہ کوشش سے بہت کم وقت میں ملزمہ کی گرفتاری ممکن ہوئی-
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ انویسٹیگیشن اور آپریشنز کی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمہ کو حراست میں لیا-

پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، ملزمہ نے ابتدائی تفتیش میں گھریلو ناچاکی کا اعتراف کر لیا-

پولیس نے بتایا کہ مقتول بچوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کی گئیں اور ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے