متفرق خبریں

لاہور میں پلازے میں‌ واقع فلیٹ سے تین معصوم بچوں‌ کی گلہ کٹی لاشیں مل گئیں

اپریل 23, 2026

لاہور میں پلازے میں‌ واقع فلیٹ سے تین معصوم بچوں‌ کی گلہ کٹی لاشیں مل گئیں

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں‌ ایک گھر سے تین معصوم بچوں‌ کی گلہ کٹی لاشیں ملی ہیں-

ریسکیو 1122 کے مطابق اچھرہ کے علاقے میں‌ شاہ جمال کے ایک پلازے میں‌ گلا کاٹنے کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی-

حکام کے مطابق لاہورکے شاہ جمال میں‌ ماشاءاللہ پلازہ اچھرہ سے تین بچوں کے گلا کاٹنے کی کال میں‌ کہا گیا تھا کہ پلازے میں‌ تین بچوں‌ کی گلہ کٹی لاشیں‌ پڑی ہیں-

ریسکیو اہلکار و ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں‌ جہاں کالر کے مطابق پلازہ میں تین بچوں کی ڈیڈ باڈیز پڑی ہیں- ریسکیو حکام کے مطابق تینوں بچوں کا گلا تیز دار آلے سے کاٹا گیا-

ریسکیو 1122 کے مطابق لاشیں مقامی پولیس کے حوالے کی جا رہی ہیں-

قتل کیے جانے والے معصوم بچوں‌ کی شناخت پانچ سالہ مومنہ بتول، چار سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ ام حبیبہ کے ناموں‌ سے ہوئی ہے-

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی ماڈل ٹاؤن موقع پر پہنچے-

پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا- پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع ہے اور مشتبہ افراد کی چیکنگ جاری ہے-

واقعہ کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے، علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کو قبضہ میں لے لیا گیا، ٹریسنگ جاری ہے-

فرانزک اور تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچوں‌ کے رشتہ داروں میں سے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے-

پولیس کے مطابق بچوں‌ کے والدین گھر پر موجود نہ تھے-
اچھرہ کے علاقے شاہ جمال میں واقع رہائشی عمارت کی دوسری منزل پر فلیٹ سے بچوں کی لاشیں اس وقت ملیں‌ جب والدین گھر واپس گھر آئے-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے