جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز کو دوسرے صوبوں میں ٹرانسفر کر دیا
پاکستان کی اعلٰی عدلیہ میں ججوں کے تقرر اور تبادلوں کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججوں کو دیگر صوبوں کی ہائیکورٹس میں ٹرانسفر کی منظوری دے دی ہے-
منگل کی سہ پہر اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد کیا گیا-
اجلاس میں چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے بطور کمیشن چیئرمین شرکت کی-
اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی لاہور ہائیکورٹ، جسٹس بابر ستار کی پشاور ہائیکورٹ، جسٹس ثمن رفعت کی سندھ ہائیکورٹ ٹرانسفر کی منظوری دی گئی-
جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس خادم سومرو کے تبادلے کی سفارش واپس لے لی-

