اہم خبریں

ایران کی آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریائی جہاز پر حملے میں‌ ملوث ہونے کی تردید

مئی 7, 2026

ایران کی آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریائی جہاز پر حملے میں‌ ملوث ہونے کی تردید

ایران نے آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریائی بحری جہاز پر ہونے والے دھماکے اور آگ لگنے کے واقعے میں ملوث ہونے کی ’دوٹوک‘ الفاظ میں تردید کر دی ہے۔

تہران نے رواں ہفتے کے آغاز میں آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کے ایک جہاز پر ہونے والے دھماکے میں کسی بھی طرح سے ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

سیول میں ایرانی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ ایران آبنائے ہرمز میں ایک کوریائی بحری جہاز کو نقصان پہنچنے کے واقعے میں ایرانی مسلح افواج کے ملوث ہونے سے متعلق تمام الزامات کو سختی سے اور دوٹوک انداز میں مسترد کرتا ہے۔‘

جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے منگل کے روز کہا کہ جنوبی کوریا کے زیرِ انتظام اس بحری جہاز پر ہونے والے دھماکے اور آگ لگنے کی وجوہات کا تعین اُس وقت ہی کیا جا سکے گا جب جہاز کو بندرگاہ پر لایا جائے گا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک جنوبی کوریائی کارگو جہاز پر فائرنگ کی ہے۔

ایرانی سفارت خانے نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جارحانہ اقدامات کے باعث ایران اب آبنائے ہرمز کو اپنے ’دفاعی جغرافیے‘ کا ایک اہم حصہ سمجھتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دشمن قوتوں اور ان کے اتحادیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی شدید کشیدگی کے باعث اس اہم آبی گزرگاہ میں سیکیورٹی پروٹوکولز تبدیل ہو چکے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے