متفرق خبریں

امریکی قبضے میں موجود جہازوں کے پاکستانی و ایرانی عملے کی واپسی کے لیے کوششیں جاری

مئی 8, 2026

امریکی قبضے میں موجود جہازوں کے پاکستانی و ایرانی عملے کی واپسی کے لیے کوششیں جاری

پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی فورسز کی جانب سے ضبط کی گئی کشتیوں پر سوار پاکستانی اور ایرانی ملاحوں کی واپسی کی کوششیں جاری ہیں۔

پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سنگاپور کے وزیرِ خارجہ ویوین بالاکرشنن سے رابطہ کر کے امریکی فورسز کے قبضے میں موجود ان جہازوں پر سوار پاکستانی اور ایرانی ملاحوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون کی درخواست کی ہے، جو اس وقت سنگاپور کے قریب سمندری حدود میں پہنچ رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ وہ اس معاملے پر اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، اور پاکستان ’ایرانی شہریوں کی پاکستان کے راستے ایران محفوظ واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔‘

پاکستانی وزیرِ خارجہ کے مطابق امریکی تحویل میں لیے گئے جہازوں پر 11 پاکستانی اور 20 ایرانی ملاح سوار ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے