اہم

ہتھیاروں کے وافر ذخائر موجود، ضرورت پیش آنے پر ایران سے دوبارہ جنگ: امریکہ

مئی 30, 2026

ہتھیاروں کے وافر ذخائر موجود، ضرورت پیش آنے پر ایران سے دوبارہ جنگ: امریکہ

امریکہ کے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ اُن کے ملک کے پاس ہتھیاروں کے وافر ذخائر موجود ہیں اور اگر ضرورت پیش آئی تو وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

سنگاپور میں منعقد ہونے والی ایک اہم بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس ’شنگریلا ڈائیلاگ‘ کے دوران خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ’اگر ضرورت پڑی تو ہمارے پاس ایران کے خلاف کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔‘

واضح رہے کہ سنگاپور میں یہ کانفرنس ہس سال منعقد کی جاتی ہے جس میں مختلف ممالک کے وزرائے دفاع، فوجی حکام اور ماہرین جمع ہوتے ہیں اور اس میں ایشیا اور دنیا کی سلامتی، دفاع اور سکیورٹی کے مسائل پر بات ہوتی ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ ’اس نوعیت کی کسی بھی کارروائی کے لیے ہمارے ہتھیاروں کے ذخائر بڑی تعداد میں موجود ہیں، خواہ وہ مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں ہوں یا دنیا کے دیگر حصوں میں کیونکہ ہم نے جدید اسلحے اور بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے جنگی سازوسامان کے درمیان مؤثر توازن قائم کر رکھا ہے۔‘

امریکی وزیرِ دفاع کے اس بیان کو ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم انھوں نے اپنی گفتگو میں کسی ممکنہ فوجی کارروائی کے وقت یا نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے