میسی کی ہیٹ ٹرک، فٹبال کے دو عالمی ریکارڈز ایک ساتھ بنا دیے
میسی کی ہیٹ ٹرک نے ارجنٹینا کی الجزائر کے خلاف شاندار فتح کے دوران ورلڈ کپ میں کسی ایک کھلاڑی کا سب سے زیادہ گول سکورنگ ریکارڈ برابر کر دیا ہے-
امریکہ کے کنساس سٹی میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں ارجنٹینا کے لیونل میسی نے گولز کی شاندار ہیٹ ٹرک سکور کر کے اپنے ناقدین اور کارکردگی پر شک و شبہے کا اظہار کرنے والوں کو خاموش کر دیا ہے-
میسی اب آل ٹائم ورلڈ کپ گول سکورنگ ریکارڈ کے برابر پہنچ گئے-
عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نے 38 سال کی عمر میں اپنے مؤثر ہونے پر شک و شبہات کا جواب دیا اور منگل کو الجزائر کے خلاف گروپ J میں 3-0 کی جیت کے ساتھ ارجنٹینا کی ٹائٹل دفاع کرنے کی صلاحیت دکھائی۔
انہوں نے جرمنی کے میروسلاو کلوزے کے ساتھ 16 گول بنا کر ورلڈ کپ میں زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کیا اور ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے-
الجزائر کے خلاف یہ میچ متعدد حوالوں سے تاریخی ثابت ہوا۔ میسی چھ ورلڈکپ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے اور ورلڈکپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے کپتان ہیں۔
ورلڈکپ میں لیونل میسی کے مجموعی گول 16 ہو گئے۔ شاید اگلے میچ میں وہ سب سے زیادہ ورلڈکپ گول کرنے والے کھلاڑی بن جائیں-
لیونل میسی نے 20 سال پہلے عالمی ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا گول سکور کیا تھا۔

