اہم خبریں

کچھ اتحادی’مفت میں فائدہ اٹھا رہے ہیں‘، امریکی وزیر دفاع کی نیٹو ملکوں‌ پر تنقید

جون 19, 2026

کچھ اتحادی’مفت میں فائدہ اٹھا رہے ہیں‘، امریکی وزیر دفاع کی نیٹو ملکوں‌ پر تنقید

امریکہ کے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے نیٹو اتحادیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے یورپ میں اپنے ملک کی افواج کی موجودگی کے بارے میں شش ماہی جائزے کا اعلان کیا ہے۔

برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک ایسا جائزہ ہے جس میں کچھ ممالک ناکام ہوں گے جبکہ دوسرے نمایاں طور پر کامیاب ہوں گے۔‘

امریکی وزیر دفاع نے نیٹو اتحاد میں‌ شامل بعض‌ یورپی ملکوں‌ پر ’مفت میں فائدہ اٹھانے‘ کا الزام لگایا۔

پیٹ ہیگستھ نے نیٹو کے اُن رکن ممالک پر سخت تنقید کی جنھوں نے ایران سے جنگ کے دوران امریکی افواج کی مدد پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

امریکی وزیر دفاع نے اس جائزے کو نیٹو 3.0 کا نام دیا ہے۔ ان کے مطابق اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ نیٹو تیزی سے اس سمت میں آگے بڑھ رہا ہے کہ اب سے یورپ کی سلامتی کی قیادت خود کرے۔

ٹرمپ انتظامیہ اس سے قبل بھی یورپ کے دفاع کا بوجھ اُٹھانے کی بات کرتی رہی ہے اور یوکرین پر روس کے حملے نے یورپ اور امریکہ کو اس معاملے میں‌ ایک دوسرے پر مزید اعتماد کرنے سے ہچکچاہٹ میں‌ مبتلا کای ہے-

امریکہ چاہتا ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک یورپ میں دفاعی اخراجات میں زیادہ حصہ ڈالیں اور اس کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک نے یہ نہیں بتایا کہ وہ متفقہ ہدف جو کہ قومی معیشت کی پیداوار (جی ڈی پی) کا پانچ فیصد ہے کیسے حاصل کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے