اہم خبریں

روسی دارالحکومت ماسکو پر 200 یوکرینی ڈرونز کے حملے کے بعد ’سیاہ بارش‘

جون 19, 2026

روسی دارالحکومت ماسکو پر 200 یوکرینی ڈرونز کے حملے کے بعد ’سیاہ بارش‘

یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو پر 200 ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا، جسے سنہ 2022 میں اس جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

حملے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں-

یوکرینی حملے میں ایک آئل ریفائنری بھی نشانہ بنی جس کے نتیجے میں زہریلی گیسوں، دھوئیں اور تیل کے ذرات کی بارش نے مقامی آبادی کے لیے بھی خطرات پیدا کر دیے ہیں۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں تقریباً ایک ہزار یوکرینی ڈرونز اور چار کروز میزائلوں کو روک کر تباہ کیا گیا۔

جنوبی علاقے روستو میں ایک تیل کے ذخیرے پر حملہ کیا گیا، جس میں ایک شخص ہلاک ہوا۔
حملے سے روسی دارالحکومت کے مضافات میں ایک ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے