اہم خبریں

’مذہبی جذبات مجروح‘ کرنے پر جیو نیوز کی وضاحت اور معذرت

جون 28, 2026

’مذہبی جذبات مجروح‘ کرنے پر جیو نیوز کی وضاحت اور معذرت

اسلامی کیلنڈر کے پہلے مہینے محرم کی دسویں تاریخ کو ڈاکومینٹری نشر کرنے پر جیوز نیوز نے اپنے نیوز بلیٹن میں وضاحت اور معذرت کی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ جیو نیوز 10 محرم کو نشر ہونے والے مواد سفر عشق کے حوالے سے غلطی کو تسلیم کرتا ہے۔ اس مواد میں عراق اور دیگر مشرق وسطی کے ممالک میں محدود تعداد میں افراد کی جانب سے اختیار کی جانے والی بعض رسومات کی عکاسی کی گئی تھی۔

وضاحت میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مواد محض اُن کی مقامی رسومات کی عکاسی کرتا تھا اور اس کا مقصد کسی وسیع تر مذہبی نقطہ نظر کی نمائندگی کرنا، اُس کی تائید کرنا یا اسے فروغ دینا نہیں تھا۔

جیو نیوز کے مطابق یہ مواد نہ تو جیو نیوز نے تیار کیا تھا اور نہ ہی اس کی اشاعت کسی ارادے یا مقصد کے تحت کی گئی تھی۔ ہم وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ جیو نیوز مسلم اُمہ کے وسیع پیمانے پر تسلیم شدہ عقائد اور حساسیت کے احترام کی اپنی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔

ایسے مواد کی شمولیت ہمارے اداریاتی موقف یا ادارہ جاتی عقیدے کی عکاسی نہیں کرتی اور متعلقہ مواد کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا اور ادارے نے فوری طور پر اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔

جیو کی معذرت میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ردِعمل سے پہلے وضاحتیں اور معذرت نشر کی گئی تھیں، ہم کسی بھی تکلیف پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور مذہبی احترام کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے