اہم

’مسلسل جارحیت‘ کا جواب اور ’اہم امریکی فوجی تنصیبات‘ کو نشانہ بنانے کا بیان

جون 28, 2026

’مسلسل جارحیت‘ کا جواب اور ’اہم امریکی فوجی تنصیبات‘ کو نشانہ بنانے کا بیان

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس نے تجارتی جہاز رانی کے خلاف ’مسلسل جارحیت‘ کے جواب میں ایران بھر میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں فوجی سازوسامان، مواصلاتی نظام، فضائی دفاعی تنصیبات اور ڈرون ذخیرہ کرنے کے مراکز شامل تھے۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اس کی بحریہ اور فضائیہ نے مشترکہ طور پر اتوار کو خطے میں آٹھ ’اہم امریکی فوجی تنصیبات‘ کو نشانہ بنایا ہے۔

ادھر ایرانی وزارتِ خارجہ نے تازہ امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اپنی ’قومی خود مختاری کے دفاع‘ پر زور دیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملے مفاہمتی یادداشت کی ’واضح خلاف ورزی‘ ہے۔

بیان کے مطابق ایران قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے اپنے عزم پر قائم رہے گا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اپنے وعدوں کی ذرہ برابر پرواہ نہیں کرتا اور وعدوں کی خلاف ورزی اس حکومت کی فطرت کا حصہ ہے۔

مشرق وسطیٰ میں‌ ایران کے سمندر پار پڑوسی ملکوں کویت اور بحرین نے حالیہ حملوں کی مذمت کی ہے-

کویت نے ملک کی خود مختاری کے خلاف ’ایرانی جارحیت‘ کی مذمت کی ہے۔

کویتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے کویت پر تازہ حملے ملک کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

پاسدارنِ انقلاب کے مطابق کویت کی علی السلم بیس میں میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے