سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک
سعودی عرب کے مشرقی ساحلی شہر رأس تنورہ میں سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد سعودی شہری تھے۔
تاحال ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
سعودی تیل کمپنی آرامکو نے جمعہ کے روز ایران کے ساتھ جنگ کے باعث چار ماہ کی بندش کے بعد رأس تنورہ آئل ٹرمینل پر خام تیل کی لوڈنگ دوبارہ شروع کی تھی۔