اہم خبریں

حد میں رہیں اور اپنے مستقبل سے نہ کھیلیں: ایران کی بحرین کو وارننگ

جون 29, 2026

حد میں رہیں اور اپنے مستقبل سے نہ کھیلیں: ایران کی بحرین کو وارننگ

ایران کے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی نے پڑوسی ملک بحرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کو سخت فیصلے کرنے پر مجبور نہ کرے۔

ایرانی خبررساں ادرے تسنیم کے مطابق، علی اکبر ولایتی کا کہناتھا کہ ’بحرینیوں کو سخت تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ اپنی حدود پہچانیں، اپنے مستقبل کے ساتھ ایسے کھیل نہ کھیلیں، اور ایران کو سخت فیصلے کرنے پر مجبور نہ کریں۔‘

سنیچر کی روز پاناما کے پرچم بردار ایک جہاز پر ڈرون حملے کے بعد امریکی فوج نے ایران بھر میں متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا جن میں فوجی سازوسامان، مواصلاتی نظام، فضائی دفاعی تنصیبات اور ڈرون ذخیرہ کرنے کے مراکز شامل تھے۔

اس حملے کے جواب میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کویت اور بحرین میں واقع امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

بعد ازاں بحرین نے ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کا روک کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔
بحرینی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے اتوار کو ان خطرناک ایرانی حملوں میں استعمال ہونے والے متعدد پروجیکٹائلز کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ملک کی فوج چوکس ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے