اہم خبریں

وینزویلا میں‌ زلزلے سے ہلاکتیں 1700 جبکہ 70 ہزار تاحال لاپتہ

جون 30, 2026

وینزویلا میں‌ زلزلے سے ہلاکتیں 1700 جبکہ 70 ہزار تاحال لاپتہ

وینزویلا میں 24 جون کو یکے بعد دیگرے آنے والے شدید زلزلوں کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تلاش ایک ہفتے بعدبھی جاری ہے۔

کراکس میں‌ حکام نے 1700 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہیں جبکہ 70 ہزار سے زیادہ کے لا پتہ ہونے کے اطلاعات ہیں۔

امریکی ارضیاتی سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق بدھ کو پہلے 7.2 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے چند ہی سیکنڈ بعد 7.5 شدت کا دوسرا اور زیادہ طاقت ور جھٹکا محسوس کیا گیا۔

زلزلے سے دارالحکومت کراکس سمیت ملک کے شمالی حصوں میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں، جبکہ ساحلی شہر لا گوائیرا کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

بین الاقوامی امدادی ٹیمیں بھی وینزویلا پہنچی ہیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بھاری ملبہ ہٹانے والی مشینری کی کمی امدادی سرگرمیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔

کئی علاقوں میں لوگ اپنے پڑوسیوں اور رشتہ دار اپنے خاندان کے لاپتہ افراد اور عزیز و اقارب کی تلاش میں اپنی مدد آپ کے تحت مصروف ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے