اہم

آبنائے ہُرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد امریکہ کی ایران پر بمباری

جولائی 8, 2026

آبنائے ہُرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد امریکہ کی ایران پر بمباری

امریکہ کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ایران پر حملے دوبارہ شروع کیے ہیں جس کی وجہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تین تجارتی جہازوں پر حملے ہیں۔

آبنائے ہرمز میں‌ایک دن قبل قطر، سعودی عرب اور قبرص کے ملکیتی تین بحری جہازوں پر حملے کیے گئے تھے-

حملوں کا نشانہ بننے والے تین جہازوں کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ قطر کے ملکیتی الرقیات مائع قدرتی گیس لے جانے والے ٹینکر کو 6 جولائی کو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے عمان کے ساحل کے قریب فضا سے مار کرنے والی میزائل نما شے نے نشانہ بنایا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے وقت اپنے خودکار شناختی نظام کا سگنل بند رکھے ہوئے تھا۔ سیٹلائٹ تصاویر میں اسے آخری بار 22 جون کو قطر کے اہم ایل این جی برآمدی مرکز کے قریب دیکھا گیا تھا۔

سعودی عرب کے ملکیتی ودیان خام تیل بردار ٹینکر کو آبنائے ہرمز میں نشانہ بنایا گیا جس کے بارے میں بتایا گیا کہ اس کا اے آئی ایس سگنل تین جولائی سے بند ہے۔

اسی طرح لائبیریا میں رجسٹرڈ خام تیل بردار ٹینکر سائپرس پرسپیریٹی آبنائے ہرمز سے گزرتے وقت اپنا مقام ظاہر کرنے والا اے آئی ایس سگنل استعمال کر رہا تھا اور متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے لیے تیل لے جا رہا تھا، جب نشانہ بنایا گیا-

برطانیہ کی سمندری تجارتی کارروائیوں کی اتھارٹی (یو کے ایم ٹی او) نے تین علیحدہ واقعات کی تصدیق کی ہے۔

برطانوی سمندری ادارے کے مطابق ان واقعات میں کسی جانی نقصان یا ماحولیاتی آلودگی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے