اہم

ترکی اور پاکستان سے کاغذی معاہدے سعودیوں کی سلامتی کے ضامن نہیں‌: ایران

اگست 8, 2026

ترکی اور پاکستان سے کاغذی معاہدے سعودیوں کی سلامتی کے ضامن نہیں‌: ایران

ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ ’سعودیوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ ترکی اور پاکستان کے ساتھ کاغذی معاہدے ان کے لیے سلامتی کی ضمانت نہیں بن سکتے، جس طرح برسوں تک امریکہ کا یکطرفہ ساتھ دینے سے بھی انھیں سلامتی حاصل نہیں ہوئی۔‘

پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے مشترکہ دفاعی معاہدے پر جمعہ کو دستخط کی تقریب مکہ میں‌ ہوئی تھی جس کے بعد یہ ردعمل سامنے آیا-

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں انھوں نے مزید لکھا کہ ’اپنی پالیسیوں کی اصلاح کریں تاکہ دوسروں سے سلامتی کی بھیک مانگنے کی ضرورت نہ پڑے۔‘

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان پہلے ہی ایک دفاعی معاہدہ موجود ہے-

پاکستان، سعودی عرب اور ترکی نے ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘ پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ان تینوں ممالک میں سے ’کسی ایک ملک پر مسلح حملہ، سب پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے