اہم خبریں

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دو مختلف مقامات سے 6 لاشیں‌ برآمد، نوشکی میں سیاسی کارکن قتل

ستمبر 7, 2026

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دو مختلف مقامات سے 6 لاشیں‌ برآمد، نوشکی میں سیاسی کارکن قتل

بلوچستان کے ضلع مستونگ سے اتوار کے روزچھ نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں گولی مارکر ہلاک کیا گیا تھا۔

سرکاری حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ لاشیں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دو مختلف مقامات سے ملیں۔

مقامی لوگوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ایک بار لاشوں کو اٹھانے کے بعد واپس ان کو روڈ کے کنارے رکھ دیا گیا۔

ادھر بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچستان کی مخلوط حکومت میں شامل جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر عبدالرحمان لانگو ہلاک ہو گئے ہیں۔

نوشکی پولیس کے حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح افراد نے اتوار کی شب عبدالرحمان لانگو کو ان کے گھر کے باہر نشانہ بنایا۔

بلوچستان میں‌ گزشتہ دو دہائیوں‌ سے پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں‌ تاہم حالیہ عرصے میں‌ ان میں‌ شدت دیکھنے میں‌ آئی ہے-

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور بلوچستان کے وزیراعلٰی سرفراز بگٹی پچھلے دو برس سے تشدد کے واقعات کے بعد اپنے بیانات کے ذریعے ان پر قابو پانے کی حکومتی کوشش کو کامیاب قرار دے چکے ہیں-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے