مشرف نے وزارت عظمی کی پیش کش کی
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ماضی کے راز سے پردہ اٹھادیا ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے انہیں وزارت عظمی کی پیش کش کی تھی لیکن انہوں نے جواب دیا کہ اگر میں لیڈر شپ سے مخلص نہیں تو آپ سے کیسے ہوسکتا ہے،شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے ضروری ہے اسلام آباد اور پنڈی کے تعلقات اچھے ہوں۔ وزیر اعلیٰ نے نیب کو ریکارڈز فراہم نہ کرنے سے متعلق تاثر کی نفی کی اور بتایا کہ تمام اداروں کو کہا ہے نیب کو جو چاہیے مہیا کریں۔ پارلیمنٹ ایسی قانون سازی کے جس سے ملک کی ترقی ہو۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صوبے سے پٹوار کلچر کا جنازہ نکل گیا ہے، ڈیڑھ سو سال پُرانا بوسیدہ نظام ختم ہو چکا، اراضی ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

