توہین کا ذمہ دار بھی میڈیا ہے
وزیرمملک طلال چوہدری توہین عدالت کے نوٹس پر تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے_ شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹنگ میں بیانات کو سیاق وسباق سے ہٹ کر دکھایا گیا، قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اظہار رائے کا حق استعمال کیا ہے _
وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے توہین عدالت کے معاملے پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ، طلال چوہدری نے سارا ملبہ میڈیا پر ڈالتے ہوئے کہاکہ عدالت کی تضحیک یا تذلیل کا سوچ بھی نہیں سکتے ،سپریم کورٹ کی عزت ووقاراورآئین کی بالادستی کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی میڈیارپورٹنگ میں بیانات کوسیاق وسباق سے ہٹ کردکھایا گیا ،عدلیہ کے کام میں رکاوٹ یا حکم عدولی سے متعلق کچھ نہیں کہا ، جواب میں توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کرتےہوئے کہا گیا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اظہاررائے کا حق استعمال کیا چیف جسٹس بھی سیاق وسباق سے ہٹ کررپورٹنگ پرآبزرویشن دے چکے ہیں اور سنسنی پیدا کرنے کیلئے تقاریرکا ترجمہ منفی اندازسے کیا جاتا ہے_

