پاکستان

احد چیمہ میں شہباز شریف کی جان ہے

فروری 24, 2018 < 1 min

احد چیمہ میں شہباز شریف کی جان ہے

Reading Time: < 1 minute

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیب کے زیر حراست بیوروکریٹ احد چیمہ کو وہ طوطا قرار دیا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے_ عمران خان کہتے ہیں کہ فرنٹ مین گرفتار ہونے سے شہباز شریف کو ڈر ہے کہ وہ بھی پھنس جائیں گے _

چیئرمین تحریک انصاف نے بنی گالا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ احد چیمہ شہبازشریف کا فرنٹ مین ہے، نیب نے آشیانہ سکیم پر 14 ارب روپے کی بدعنوانی کا الزام لگایا ہے،  شہبازشریف کو معلوم ہے اگر احد چیمہ پھنس گیا تو وہ بھی پھنس جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑے شریف نے آفتاب سلطان ڈی جی آئی بی، قمر زمان ڈی جی نیب، سعید احمد صدر نیشنل بنک اور ظفر حجازی کو ایس ای سی پی کا چئیرمین لگایا۔ اسی طرح شہبازشریف نے بھی صوبے کی سطح پر بیورو کریٹس لگائے۔ کپتان کا کہنا تھا احد چیمہ پنجاب میں بیوروکریٹس مافیا کا ہیڈ ہے _

عمران خان کا کہنا تھا کہ چائنہ کی ایس ای سی پی نے ایک ضرورت سے ذیادہ منافع کمانے والی کمپنی پر تفتیش کی تو وہ پیپر کمپنی نکلی وہ پیپر کمپنی فیصل سبحان کی نکلی جو شریف فیملی کا فرنٹ مین ہے، جس کے بعد فیصل سبحان غائب ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی کہ اس کا نوٹس لیں کیونکہ ڈر ہے کہ کہیں عابد باکسر جیسے لوگوں سے اب فیصل سبحان کو بھی مروا سکتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے حکومت کو وارننگ دی کہ جلد اسلام آباد میں اتنے لوگ نکالوں گا جو کسی نے نہیں دیکھے ہوں گے۔ انہوں نے دعوہ کیا کہ شریف خاندان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جلد نیب کے پاس لے کر جائیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے