موبائل فون سروس کی بندش غیر قانونی
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش کعکغیر قانونی قرار دیا ہے_ اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ موبائل فون کمپنیوں اور ایک شہری کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا _
جسٹس اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 21 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت نے وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے موبائل فون سروس کی بندش کو خلاف قانون اور اختیارات سے تجاوز قرار دیا ہے،
عدالت کو درخواست گزاروں کے وکلاء نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی کے نام پر اکثر موبائل فون سروس بند کر دی جاتی ہے جو شہریوں کے بنیادی حقوق کی حق تلفی ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ موبائل فون سروس کی بندش پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ 1996ءکی خلاف ورزی ہے _
عدالت کو بتایا گیا تھا کہ پی ٹی اے از خود موبائل فون سروس بند نہیں کرتی بلکہ حکومت کی ہدایت پر ایسا کیا جاتا ہے، حکومت ٹیلی کام ایکٹ کی دفعہ 54(2) کے تحت سیکورٹی حالات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کا اختیار رکھتی ہے _