ڈان لیکس رپورٹ عام نہیں ہو سکتی
Reading Time: < 1 minuteڈان لیکس رپورٹ پبلک کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں دائر درخواست رجسٹرار دفتر کے اعتراضات برقرار رکھنے کے بعد واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی ہے _
چیف جسٹس نے ڈان لیکس رپورٹ عام کرنے کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کرنے کی ہدایت کی تو وکیل نے کہا کہ درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے تاکہ متعلقہ فورم سے رجوع کر سکوں _
ریٹائرڈ فوجی افسران نے ڈان لیکس رپورٹ عام کرنے کے لیے آئینی درخواست دائر کی تھی، درخواست میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور چوہدری نثار کو فریق بنایا گیا تھا _ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈان لیکس رپورٹ پبلک کی جائے اور جو بھی ذمہ داران ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے کیونکہ یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے_
رجسٹرار آفس کی جانب سے اعترضات عائد کیے گئے تھے جس پر درخواست گزاروں کی جانب سے اس پر اپیل دائر کی گئی تھی _
چیف جسٹس نے چیمبر میں سماعت کرتے ہوئے اعتراضات برقرار رکھنے کا حکم دیا _