پاکستان

مشاہد اللہ خان کی ججز پر تنقید

مارچ 2, 2018 < 1 min

مشاہد اللہ خان کی ججز پر تنقید

Reading Time: < 1 minute

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزير مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشريف کا راستہ روکنے والے ناکام ہوگئے، ججز کو چاہيے کہ اپنا کام کريں اور پارليمنٹ کو اپنا کام کرنے ديں ۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اگر کوئی ادارہ پارليمنٹ کے کام کو اپنے ہاتھ ميں لے گا تو پھر پارليمنٹ کو قانون سازي کرنا پڑے گی ۔ وفاقی وزیر ماحولیات نے کہا کہ ايک ادارے نے گورننس اپنے ہاتھ ميں لے لی ہے، ايسا کرنے سے ملکی نظام رک جائے گا ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پيٹروليم مصنوعات کی قيمتوں ميں اضافے پر اپوزيشن ارکان نے احتجاج کيا جس کے بعد اجلاس غير معينہ مدت کے ليے ملتوي کرديا گيا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے