پاکستان24 متفرق خبریں

توہین عدالت: طلال چودھری پر فرد جرم

مارچ 8, 2018

توہین عدالت: طلال چودھری پر فرد جرم

سپريم کورٹ نے طلال چوہدری پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فيصلہ کیا ہے _ وزیر مملکت برائے داخلہ پر 14 مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی _
جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی _ پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق وکیل کامران مرتضی نے کہا کہ تقارير کي سی ڈيز کل تاخیر سے فراہم کی گئیں، سی ڈیز کا جائزہ لے کر تفصیلی جواب جمع کرایں گے _
جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ آپ کے پہلے والے جواب کا جائزہ لے لیتے ہیں _ وکیل نے کہا کہ پہلا جواب عبوری تھا، تفصیلی تحریری جواب جمع کرانے کے لئے مہلت دی جائے، ٹرانسکرپٹ اور سی ڈیز میں فرق ہے _
عدالت نے حکم دیا ہے کہ طلال چوہدری جواب میں اضافہ کرنا چاہے تو کرسکتے ہیں _ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ 15 مارچ کو مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتا _
عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 15 سے 14 مارچ کردی

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے