عدالت میں قرآن پر جھوٹا حلف
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرویز مشرف کے قریبی ساتھی ڈاکٹر امجد کی مبینہ خفیہ شادی مقدمے کی سماعت کے دوران دونوں فریقوں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر بیان دے دیا ہے _عدالت نے ڈاکٹر امجد کی مبینہ بیوی روزینہ کی درخواست پر سماعت کی _
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کی تو عدالتی حکم پر ڈاکٹر امجد پیش ہوئے _ ڈاکٹر امجد نے کھلی عدالت میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر روزینہ سے ازدواجی رشتہ نہ ہونے کا حلف دیا، روزینہ بی بی نے بھی قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر ڈاکٹر امجد کی بیوی ہونے کا حلف دیا _
کھلی عدالت میں حلف کے بعد عدالت نے دونوں کو تحریری بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے روزینہ بی بی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے _

