چیئرمین سینٹ: زرداری اور خان ایک
پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں چیئرمین منتخب کرانے کے لئے ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان بھاؤ تاؤ اور جوڑ توڑ جاری ہے _ مسلم لیگ ن کے چیئرمین کو منتخب ہونے سے روکنے کے لیے زرداری اور عمران خان کی جماعتوں میں اتحاد ہو رہا ہے _
سب سے اہم پیش رفت ہوئی ہے کہ دونوں سیاسی جماعتوں نے بلوچستان سے ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے منتخب ہونے والے سینیٹرز کے پلڑے میں اپنا سب کچھ ڈال دیا ہے _ حال ہی میں نادیدہ قوتوں کے ایما پر وزیراعلٰی بلوچستان بننے والے عبدالقدوس بزنجو اس وقت اہمیت اختیار کر گئے ہیں جب عمران خان اور زرداری نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کر کے فیصلے کا اختیار دیا ہے _

