پاکستان پاکستان24

سینٹ چیئرمین بلوچستان سے

مارچ 10, 2018 < 1 min

سینٹ چیئرمین بلوچستان سے

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلے کے لیے تیاریاں جاری ہیں، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی چودھری منیر ہاوس میں مشاورت جاری ہے، نواز شریف صدارت کر رہے ہیں _

سینٹر میر حاصل بزنجو اور سابق وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بھی منیر ہاوس پہنچ گئے ہیں _ ایک رپورٹر نے پوچھا کہ آپ کو چئیرمین سینیٹ بنا دیا جائے تو فیصلہ قبول ہوگا؟_ صحافی کو جواب میں حاصل بزنجو نے کہا کہ کوئی خبر نہیں ملے گی آپ کو۔ ایک گھنٹہ انتظار کریں۔۔

اسلام آباد میں نیشنل پارٹی کے صدر حاصل بزنجو اور نواز شریف کی ملاقات میں دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی موجود ہیں _

حاصل بزنجو سے پوچھا گیا کہ آپ کس کو چیئرمین سینیٹ لا رہے ہیں؟ حاصل بزنجو کا جواب تھا کہ ایک گھنٹے بعد چیئرمین سینیٹ کا پتا چل جائے گا، حاصل بزنجو سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ چیئرمین سینیٹ بن رہے ہیں؟ حاصل بزنجو نے مسکرا کر کہا کہ بس دعا کریں _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے