پاکستان

نگران سیٹ اپ پر اتفاق کرنا چاہئے

مارچ 17, 2018 2 min

نگران سیٹ اپ پر اتفاق کرنا چاہئے

Reading Time: 2 minutes

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایسی قوتیں ملک میں ہیں جو جمہوری عمل کو روکنے کی کوششیں کرتی رہتی ہیں، پاکستان کے 20 کروڑ عوام جمہوریت کے مالک ہیں اور ملک میں جمہوری قوتیں اورجمہوری عمل مضبوط ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ  پاکستان کے عوام ہی جمہوری عمل کی ضمانت اور طاقت ہیں، ملک میں ایسی قوتیں ہیں جو جمہوری عمل سے خوفزدہ ہوتی ہیں، یہ ناکام قوتیں جمہوریت کا راستہ روکنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں، الیکشن اور جمہوریت کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے لئے ایسے عمل کئے جاتے ہیں لیکن پاکستان میں اتنے کھیل کھیلے گئے ہیں کہ لوگ ان پر اعتبار کرنا بھول گئے ہیں ۔ بیس تیس سال پہلے کھیلے جانے والے کھیل اب ممکن نہیں ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ 2018 عام انتخابات کا سال ہے، جمہوریت کی یہ کامیابی ہے کہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ سینیٹ انتخابات سے پہلے اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی لیکن سینیٹ انتخابات ہوئے، یہ کہا جارہاہے کہ تیسری طاقت نگراں حکومت حکومت بنائے گی لیکن اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ شفاف طریقے سے نگران سیٹ اپ پر اتفاق کرنا چاہئیے ۔ یقین ہے کہ سیاسی جماعتیں وفاق اور صوبوں میں غیر جانبدار سیٹ اپ پر اتفاق کریں گی اور انتخابات وقت پر ہوں گے ۔

اوزیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف عدالتی کارروئی پر لوگوں کے تحفظات ہیں، اگست 2016 میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ جہاں بھی حکومت پاکستان لکھا ہوگا وہاں کابینہ کو تصور کیا جائے گا، کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا یا نکالنا حکومت پاکستان کا کام ہے، پرویز مشرف اب جنرل پرویز مشرف نہیں بلکہ سیاسی جماعت کے سربراہ اور سیاستدان ہیں، وہ عام شہری ہیں اگر اس ملک کا سابق وزیر اعظم روزانہ عدالت میں حاضریاں لگا سکتا ہے تو سابق جنرل کو قانون کے سامنے پیش ہونا چاہیے ۔ مشرف سیکیورٹی سے نہ گھبرائیں، عدالت میں پیش ہوں گے تو ان کی عزت ہو گی اور قانون سے فرار جرم ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے