ڈان اخبار نے معافی مانگ لی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں انگریزی زبان کے بڑے اخبار ڈیلی ڈان نے غلط خبر شائع کرنے پر صفحہ اول پر معافی مانگی ہے ۔ اخبار نے سیف اللہ خاندان کی برطانیہ میں کوئی آف شور جائیداد نہیں‘ کے عنوان سے شائع خبر میں کہا ہے کہ 14مارچ کو ڈان کے صفحہ اول پر ’سیف اللہ خاندان پاکستان کے سب سے بڑے آف شور جائیداد کے مالک‘ چھاپی تھی ۔
ڈان کی خبر کے مطابق یہ شائع کیا گیا تھا کہ پاکستان کا معروف سیف اللہ خاندان برطانیہ میں ایکوا نامینی لمیٹڈ اور اشبے لمیٹڈ کا مالک ہے، خبر میں مزید کہا گیا تھاکہ یہ کمپنیاں رئیل اسٹیٹ کے ’دی پیزنٹری‘ کو بھی رکھتی ہیں جس کی مالیت دس ملین پاﺅنڈ ہے ۔
ڈان نے معذرت شائع کرتے ہوئے لکھاہے کہ پاکستان میں سیف اللہ فیملی نے اپنے وکیل کے ذریعے بتایا ہے کہ یہ خاندان جرسی یا بیلائز میں کسی آف شور کمپنی کا براہ راست یا بلواسطہ مالک نہیں ۔ خاندان نے مزید کہا ہے کہ جہاں تک آف شور کمپنیوں میں شیئرز کا تعلق ہے تو سیف اللہ خاندان نے پاکستان کے قانون کے مطابق ضرورت تھی اس کو ظاہر کیا ہے ۔ ڈان نے لکھا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد یہ معلوم ہوا ہے کہ سیف اللہ خاندان جرسی و بلائز میں جائیداد کا مالک نہیں ہے ۔
اخبار نے لکھا ہے کہ خاندان کے سیشل میں موجود کمپنیوں میں ’مفادات‘ (اسٹیک) ہیں ۔ ڈان کے ترجمان نے اس معاملے پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم اس غلطی پر معذرت خواہ ہیں اور سیف اللہ خاندان سے معافی مانگتے ہیں کہ جائیدادکی ملکیت کو ان سے غلط منسوب کیا گیا‘۔