پاکستان

حیدرآباد میں میچ ہوگا

مارچ 24, 2018

حیدرآباد میں میچ ہوگا

سندھ  کے وزیراعلی مراد علی شاہ نے آئندہ برس پاکستان سپر لیگ کے میچز حیدرآباد میں بھی کرانے کا اعلان کیا ہے ۔

حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے اور پی ایس ایل فائنل کے تمام انتظامات مکمل ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے سب نے بہت کوشش کی ہے اور میں انتظامات سے مطمئن ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کراچی کو چھوڑیں، حیدرآباد کے نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی بات کریں، اگلے سال وہاں بھی پی ایس ایل کے میچز کروائیں گے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے