مانٹیری پالیسی کا اعلان
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی بیان جاری کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق شرح سود 6 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ معاشی نمو 11 سال کی بلند ترین سطح پر رہنےکا امکان ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال معاشی نمو 6 فیصد رہے گی جبکہ مالی سال کے 8 مہینوں میں مہنگائی کی اوسط شرح 4.1 فیصد رہی۔
اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے تاہم درآمدات کی رفتار بڑھنے پر خدشات کا بھی اظہار کیا۔
Array