پاکستان پاکستان24

چیف جسٹس کے بیٹے کو دس ہزار

اپریل 1, 2018 < 1 min

چیف جسٹس کے بیٹے کو دس ہزار

Reading Time: < 1 minute

وکیل اعتزاز احسن نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کو دس ہزار روپے واپس کر دیے ہیں _ ایک خط کے ذریعے انہوں نے آگاہ کیا ہے کہ دس ہزار جرمانہ میری طرف سے سے بھرنے پر چیک وصول کر لیں _

اعتزاز احسن کی قانونی فرم کی جانب سے جاری کردہ اس خط میں لکھا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے 9 مارچ کو میری عدم موجودگی میں دس ہزار جرمانہ عائد کیا، چونکہ میں تعطیلات پر تھا اس لیے بے خبر اور جرمانہ ادا کرنے پر قائل نہیں تھا _

اعتزاز احسن نے چیف جسٹس کے بیٹے کو لکھا ہے کہ آپ کے والد نے عدالت میں بتایا کہ میری طرف دس ہزار روپے آپ نے ادا کئے ہیں اس لیے یہ رقم آپ کو واپس بھیج رہا ہوں _ اب کہ آپ کے والد کی ذمہ داری ہے کہ وہ عدالت میں بتاتے ہیں یا نہیں _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے