پاکستان پاکستان24

الیکشن میں عوامی طوفان ہوگا

اپریل 2, 2018 < 1 min

الیکشن میں عوامی طوفان ہوگا

Reading Time: < 1 minute

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب کے اسٹار گواہ واجد ضیاء کو سنتے ایک ہفتہ ہو گیا ہے،  واجد ضیاء یہ نہیں بتا سکے کیا اور کہاں، کس کی چوری کی _

نواز شریف نے کہا کہ چوری کرنے والا کون ہے اور کس کی چوری ہوئی یہ جواب بھی نہیں، نہ بدعنوانی کا الزام ہے نہ کوئی مسروقہ مال برآمد ہوا ہے، ایک ہی تکرار  ہے نواز شریف کو سزا  دو_ سابق وزیراعظم نے کہا کہ مقدمہ ختم ہونا چاہیے تھا لیکن چلا جا رہا ہے، مقدمہ کیا ہے میں بتاتا ہوں، مقدمہ یہ ہے کی مسلم لیگ دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن جیتتے نظر آرہی ہے، کچھ لوگ یہ نہیں چاہتے کہ مسلم لیگ جیتے _ نواز شریف نے کہا کہ یہ سینیٹ الیکشن نہیں ہے عوام کا طوفان ہو گا، عوامی طوفان کو کون روکے گا، سپریم کورٹ نے خیالی تنخواہ اور اقامے پر فیصلہ دیا _

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں سوچ رہا تھا بائیکاٹ ہونا چاہیے، لیکن ہم نے مقدمہ لڑا، اللہ کا شکر ہے مقدمہ لڑا، نیب جے آئی ٹی کی حقیقت کھل چکی ہے، میرے خلاف جے آئی ٹی نے جو چالاکیاں کیں ان کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے