پاکستان پاکستان24

اندر ہوں یا باہر کال دوں گا، نواز شریف

اپریل 6, 2018 2 min

اندر ہوں یا باہر کال دوں گا، نواز شریف

Reading Time: 2 minutes

سابق وزیراعظم  نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کی ہے جبکہ عدالت کے باہر انہوں نے محمود اچکزئی اور حاصل بزنجو کے درمیان کھڑے ہو کر میڈیا ٹاک کی _

نواز شریف نے کہا کہ ہم نے جج کو عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کا خود کہا اور اپنی بات پر قائم ہیں، ہمارا سیاسی کیرئیر اس بات کا گواہ ہے کہ ہم نہ کبھی اپنے موقف سے ہٹے ہیں نہ کوئی یو ٹرن لیا، ہم نظریاتی لوگ ہیں اور میرے دائیں بائیں نظریاتی لوگ ہی بیٹھے ہیں _

محمود اچکزئی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جوڑنے والا آدمی ہوں، پاکستان آزاد ہے یہاں کوئی کسی کا غلام نہیں، ثاقب نثار نے کل جو باتیں کیں وہ بہت اہم ہیں، ثاقب نثار نے کہا پاکستان میں جمہوریت ہو گی مارشل لاء نہیں، ثاقب نثار صاحب آپ کے منہ میں شکر _

انہوں نے کہا کہ ججز حلف اٹھاتے ہیں کہ قانون کی پاسداری کرائی جائے گی، فوج حلف اٹھاتی ہے کہ پارلیمنٹ میں مداخلت نہیں کرے گی، ہر ادارے کے اپنا فریم ہے، جو ادارہ اپنے حدود سے نکلے گے ملک پٹڑپ سے اترے گا _

حاصل بزنجو نے کہا کہ یہاں آنے کا بنیادی مقصد میاں صاحب سے یکجہتی ہے، میاں نواز شریف نے ملک کے لئے اپنا کردار ادا کیا، نواز شریف نے رول آف لاء، صوبوں کے حقوق سب سے نواز نے جوڑا، سب نے رول آف لاء کے لئے ایک طویل جدوجہد کی، پنجاب کی اکثریت فیصلہ کرے گی تو باقی چھوٹے صوبے بھی حمایت کریں گے، جیو کو بند کرنے والے ہوش کے ناخن لیں _

نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کے اند کسی قسم کی خرابی نہیں چاہتے، پاکستان میں خوشحالی اور ترقی چاہتے ہیں، میرا فیصلہ آنے کے بعد سے ملک میں انتشار ہے، ترقی کی رفتار کم ہو گئی ہے، کرپشن ہوتی تو حاصل بزنجو آج میرے ساتھ نہ کھڑے ہوتے، جے آئی ٹی نے پتہ نہیں کہاں کہاں سے چیزیں جوڑی ہیں، آپ نے اس کیس کا حشر دیکھ لیا ہے، مجھے نہیں پتہ سپریم کورٹ نے مجھے کیوں نااہل کیا ہے، یہ ملک ہم سب کا ہے، کسی ایک مخصوص طبقہ کا نہیں، کل جو باتیں چیف جسٹس نے کیں ہم اس کو مانتے ہیں، معیار سب کے لیے ایک ہونا چاہیے، عمران خان نے اقبال جرم کیا لیکن اس کو رعایت پر رعایت دی گئی، کسی کے ہاتھ باندھے گئے اور کسی کے لیے اور معیار ہے _

نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں عدم اعتماد کون لے کر آیا، چئیرمین سینیٹ کس طرح بنا، کیا سپریم کورٹ نے ان چیزوں پر ایکشن لیا، انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں ہونے دیں گے، اگر ایسی نوبت آتی ہے تو ملک بچانے کے لیے کال دوں گا، اندر ہوں یا باہر کال دوں گا، زرداری صاحب حلقوں سے چار چار پانچ پانچ ہزار ووٹ لے رہے ہیں، اوپن ٹرائل ہونا چاہئے، عوام کو پتہ چلنا چاہیے، نیب کا کالا قانون مجھے سزا دینے کے لیے بنایا گیا تھا _

Array
One Comment
  1. ڈاکٹر انوار الحق
    بالکل نواز شریف صاحب آپ کال دیں پورا پاکستان نکلے گا انشآ اللہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے