متفرق خبریں

قندوز قتل عام پر افغانوں کا مظاہرہ

اپریل 6, 2018 < 1 min

قندوز قتل عام پر افغانوں کا مظاہرہ

Reading Time: < 1 minute

افغان شہری قندوز واقعے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں _ صوبہ پکتیا میں قندوز میں ہونیوالے واقعے کے خلاف لوگ باہر نکلے ہیں _

افغان صوبہ پکتیا کے علاقے گردیز میں سینکڑوں افغانوں نے احتجاجی مظاہرے کیے، مظاہروں میں شامل افراد نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر افغان صدر اشرف غنی اور امریکی مخالف نعرے بھی لگائے اور مطالبہ کیا کہ قندوز کے علاقے دشت ارچی کے مدرسے میں ہونیوالے واقعے کی تحقیقات کی جائے اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور بین الاقوامی دنیا بھی امریکی مظالم کے خلاف آواز بلند کرے-

افغان ذرائع کے مطابق مظاہرے میں مقامی افراد ، بچوں ،طلباء سمیت مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افغانیوں نے شرکت کی مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ افغانستان سے امریکہ نکل جائے کیونکہ ان کی وجہ سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہورہا مظاہرے میں شامل افراد نے حافظ قرآن اور علماء کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز واقعہ قرار دیا_

افغان ذرائع کے مطابق مظاہرے کے دوران افغان سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی تاہم مظاہرین کے مشتعل ہونے کی وجہ سے وہ پرامن رہے-

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے